امریکا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5افراد ہلاک اور 13لڑکی شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔نارتھ لاس ویگاس پولیس ڈپارٹمنٹ کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انھوں نے شمالی لاس ویگاس کے ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران دو خواتین کو مردہ پایا۔علاقے کی تلاشی کی دوران ملحقہ اپارٹمنٹ سے بھی دو ایک شخص سمیت دو خواتین کی لاشیں مزید لیں جبکہ ایک 13سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔پولیس نے مشتبہ حملہ آور 47سالہ ایرک ایڈمز کی تلاش شروع کی، جس کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ نارتھ لاس ویگاس کے ایک تجارتی مرکز میں دیکھا گیا ہے۔پولیس افسران نے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا، لیکن مشتبہ شخص ایرک ایڈمز نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور ناکامی پر ایک گھر کے عقبی حصے میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔لاس ویگاس کے حکام نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے محرکات جاننے کے لئے مذید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی