امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پرایک پاکستانی سمیت 8افراد کوایوارڈ سے نوازا گیا،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ پانے والے پاکستانی ظہیر احمد پولیس سروس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیں،ظہیر احمد، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ یونٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا،رپورٹ کے مطابق ظہیراحمد کی کاوشوں سے اینٹی ٹریفکنگ، اینٹی اسمگلنگ قوانین بنے جبکہ ان کی کوششوں سے متعدد گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی