امریکا میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔امریکی ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں ایک درجن اعلی کوالٹی کے بڑے انڈوں کی اوسط قیمت 4.15 ڈالرز تھی، اسی کوالٹی کے انڈوں کی قیمت دسمبر 2023 میں 2.51 ڈالرز تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق انڈوں کی قیمت میں رواں سال 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ برڈ فلو کو قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق 2024 کی آخری سہ ماہی میں 2 کروڑ سے زیادہ انڈے دینے والی مرغیاں مر گئی تھیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی