امریکا میں کپیٹل ہل حملے جیسا واقعہ مستقبل میں روکنے کے لیے کانگریس میں بل پیش کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کانگریس نے مل کر ایوان میں بل پیش کیا۔ بل کا مقصد صدارتی انتخاب کے بعد مشترکا اجلاس کی حدود کا تعین کرنا ہے۔بل متن کے مطابق کانگریس کا 6 جنوری کا رسمی مشترکا اجلاس نتائج تبدیل نہیں کر سکتا۔ رواں سال کے اختتام تک بل دونوں ایوانوں سے منظور کرایا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو واشنگٹن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں کپیٹل ہل کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کے دوران بھارتی جھنڈے بھی نظر آئے۔ امریکی عوام و سیاست دانوں نے کیپٹل ہل کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں بھارتی جھنڈوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی