یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یوکرین امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ یورپی سربراہ اجلاس کے بعد ہمیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔انتہائی اعلی سطح پر یورپی اتحاد طویل عرصے سے نہیں دیکھا گیا، یقین ہے امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو معاہدہ میز پر ہے، اس پر دستخط ہو جائیں گے اگر فریقین تیار ہیں، یقین ہے امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی