امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی، برفباری اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔برطانیہ میں سخت سردی اور مہنگائی نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی۔انگلینڈ اور ویلز میں شہریوں کو اتوار تک موسم خراب رہنے سے خبردار کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شدید برفباری کے سبب بجلی جانے، سفری مشکلات اور بعض دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے، برفباری سے پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں بعض ائیر لائنز نے ویک پر سفر نہ کرسکنے والوں کو متبادل ٹکٹ مفت بک کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔برطانیہ میں شدید برفباری کی تین روزہ وارننگ جاری کردی گئی جس کے تحت انگلینڈ، اسکاٹلینڈ اور ویلز میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔ موسم کی شدت کی وجہ سے اسکول بند ہونے، سڑکوں کی بندش، اور پروازوں اور ٹرین کے نظام میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ برطانیہ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنیکی پیشگوئی کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ویک اینڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف گرنے کا امکان ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنیکی پیشگوئی کی گئی ہے۔دھر، کیلیفورنیا سمیت تیرہ امریکی ریاستوں میں بھی نئے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں ڈیڑھ فٹ تک برفباری متوقع ہے اور ہواں کی رفتار ستر میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔اس کے نتیجے میں بجلی کے نظام کے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی