i بین اقوامی

امریکا کی ماسکو ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید ، الزام کو مضحکہ خیزقرار دے دیاتازترین

May 05, 2023

امریکا نے روس کے اس دعوے کو "مضحکہ خیز" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ وہ کریملن کے خلاف ڈرون حملے کا ذمہ دار ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بدھ کے روز ہونے والے حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کی اور زور دے کر کہا کہ واشنگٹن کو اس کی تفصیلات کا بھی علم نہیں ہے کہ کیا ہوا،امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کربی کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ یہ ایک مضحکہ خیز دعوی ہے، امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہاں کیا ہوا، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا، کربی نے کہا کہ پیسکوف جھوٹ بول رہا تھا، امریکا جنگ کو یوکرین کے میدان جنگ تک محدود رکھنا چاہتا ہے،انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین کے لیے اپنی امداد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور جب تک ضروری ہوئی جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ یوکرین پر چھوڑتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنا دفاع کرے گا اور وہ اس سے چھینے گئے علاقے کو کس طرح واپس لینے کی کوشش کرے گا، واضح رہے کہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ یوکرین کا ایک اہم اتحادی امریکا بلا شبہ اس حملے کے پیچھے تھا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی