i بین اقوامی

امریکا کی جانب سے غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیزتازترین

April 30, 2024

امریکا کی جانب سے غزہ تنازع حل کرنے کیلئے رابطے تیز کر دیئے گئے، اس حوالے سے امریکی صدر نے قطر اور مصری سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔امریکی اور قطری سربراہوں نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پائیدار حل پر زور دیا جبکہ صدر جوبائیڈن نے شیخ تمیم بن حمد سے جنگ بندی کیلئے بطور ثالث کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کو فون کیا، اس دوران رفاہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے نتائج اور خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنمائوں نے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر بات چیت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی