i بین اقوامی

امریکا کی جانب سے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدمتازترین

August 06, 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش کی صورتحال بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، گزشتہ کئی روز کے دوران وہاں متعدد جانیں ضائع ہوئیں جن پر شدید افسوس ہے، ان اموات کا احتساب یقینی بنانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ بنگلہ ادیش میں تمام فریقین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ، امریکا کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فوج نے طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں پر مزید کریک ڈان کرنے کے دبا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر یہ حقیقت میں درست ہے کہ فوج نے قانونی مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے مطالبے کی مزاحمت کی تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی