امریکا نے عشروں سے جاری کٹوتی پالیسی ختم کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکا کی نئی حکمت عملی میں مقابلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق تازہ ترین ایگزیکٹو آرڈر پر حال ہی میں دستخط کیے ہیں ، اس کے ساتھ ہدایات میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی ترقی اور تنوع سے نمٹنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے روس، شمالی کوریا اور چین سے ایک ساتھ نمٹنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی