امریکا کی تین پانسہ پلٹ دینے والی اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن بہتر ہو گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور سائینا کالج کے سروے میں ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کی مقبولیت کملا س قدرے بہتر نظر آتی ہے،امریکی صدارتی انتخابات سے 6ہفتے قبل جاری کیے گئے اس نئے سروے کے نتائج کے مطابق ریاست ایری زونا میں کملا ہیرس کی مقبولیت 45فیصد، جارجیا میں 45فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں 47فیصد رہی۔سروے کے نتائج کے مطابق مقبولیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا میں 50فیصد، جارجیا میں 49فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں بھی 49فیصد کے ساتھ کملا ہیرس سے آگے نظر آئے،امریکی انتخابی سیاست میں تینوں ریاستوں کو پانسہ پلٹنے والی ریاستیں سمجھا جاتا ہے جبکہ تینوں ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کیے گئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہونے جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی