امریکا نے روسی انرجی سیکٹرکیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری کرائن جین پیئری نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ امریکی پابندیوں سے روس کا ماہانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا، روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں حاصل ہونے والا بڑا ریونیو انرجی سیکٹرسے ملتا ہے۔وائٹ ہاس کے پریس سیکرٹری کرائن جین نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں سے دنیا بھر میں روسی آئل کی سپلائی شدید متاثرہوگی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی