i بین اقوامی

امریکا کا خلیج میں 100 سے زائد بحری جہاز بھیجنے کا اعلانتازترین

November 21, 2022

امریکا کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس سمندری خطرات سے نمٹنے کے لئے اگلے سال تک خطہ خلیج کے تزویراتی پانیوں میں100 سے زیادہ بغیر کپتان جہاز مامور کرے گی،امریکی جنرل مائیکل کوریلا نے بحرین میں سالانہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران کہا کہ اگلے سال نومبر تک ٹاسک فورس 59 سطح سمندر پر تیرنے اور زیرآب چلنے والے100 سے زیادہ بغیر کپتان جہازوں کے بیڑے کو مامور کرے گی وہ ایک ساتھ مل کر کام کریں گے اور بات چیت کریں گے، بحری سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی،مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ اس ٹاسک فورس کو بحرین میں تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ایران کے ڈرون حملوں کے خطرات سے نمٹا جا سکے، حالیہ مہینوں میں خلیج کے پانیوں میں بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی