i بین اقوامی

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.5ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلانتازترین

January 20, 2023

امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے ائیر ڈیفنس اور آرمرڈ وہیکلز کی صورت میں مزید 2.5ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے،امریکی وزارت دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز اور 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز فراہم کی جائینگی ،روس کی جانب سے یوکرین پر جاری حملوں کے بعد اس حالیہ امدادی پیکیج میں ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کیلئے مزید بارود، 8 اوینجر ائیر ڈیفنس سسٹم، 10 ہزار آرٹلری رانڈز اور 2 ہزار اینٹی آرمر راکٹ فراہم کیے جائیں گے،امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں 27.4 ارب ڈالرز امداد دی جاچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی