i بین اقوامی

امریکا کا ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل یوکرین بھیجنے پر غورتازترین

October 25, 2022

امریکا نے ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل روس کے ساتھ جنگ میں مصروف یوکرین بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ ہاک آلات کی منتقلی کے لیے صدارتی اتھارٹی کا استعمال کرے گی،امریکا میں کانگریس کی منظوری کے بغیر دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کی جا سکتی ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے پاس منتقلی کے لیے کتنے ہاک سسٹم اور میزائل ہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی ہے،دوسری جانب وائٹ ہاوس نے یوکرین کو ہاک ڈیفنس سسٹم بھیجنے کی رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے، یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا 17.6ارب ڈالرز کی سیکیورٹی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی