امریکی صدر جو بائیڈن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، اور یورپی یونین کمیشن کے صدر نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دوطرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجوں پر بطور نیٹو اتحادی ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ٹویٹ کیا کہ صدر ایردوآن آپ کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد، میں مل کر کام جاری رکھنے اور جولائی میں نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاری کا منتظر ہوں،یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے ایردوان کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یورپی یونین-ترکی تعلقات کی تعمیر جاری رکھنے کی منتظر ہوں،یہ یورپی یونین اور ترکی دونوں کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے کہ وہ اپنے عوام کے فائدے کے لیے اس تعلق کو آگے بڑھانے پر کام کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی