i بین اقوامی

امریکا، ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہتازترین

August 22, 2024

امریکا کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا،اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے نعرے لگائے گئے،ادھر امریکی شہر شکاگو میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں پولیس نے 55مظاہرین کو گرفتار کرلیا،واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ سال 7اکتوبر سے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41ہزار تک جا پہنچی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی