i بین اقوامی

امریکا غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتا ہے ، انٹونی بلنکنتازترین

November 14, 2024

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے۔برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات پورا کرنے کا بہترین طریقہ جنگ کا خاتمہ ہے۔انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ اسرائیل انسانی امداد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد کو پورا کر لیا ہے، یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیے۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حماس پر کچھ حقیقی، پائیدار اور موثر دبا ڈالنا بھی اچھا ہوگا۔ دوسری طرف برطانیہ بھی امریکہ میں انتقال منتقلی سے قبل غزہ کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی