i بین اقوامی

امریکا، دسمبر 2024 میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئیتازترین

January 11, 2025

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئی۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں 16.6 ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال کی حکومت میں کورونا وبا کے باوجود حالات پر قابو پاکر ان کی حکومت نے ناصرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے بلکہ ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں کام بھی کیا جس سے امریکیوں کے 160 ارب ڈالر بچیں گے۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار امریکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی