امریکا اور اسرائیل کی انٹیلی جنس نے حماس کے نئے سربراہ کی سرنگ تک پہنچنے کا دعوی کیا ہے،انٹیلی جنس حکام نے دعوی کیا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یحی سنوار کی زیر زمین رہائشگاہ تک پہنچ گئے تھے، ہمارے پہنچنے سے کچھ دیر قبل انہوں نے جگہ تبدیل کرلی، انٹیلی جنس حکام نے یحی سنوار کی فون کالز پکڑنے کا بھی دعوی کیا،امریکی میڈیا کے مطابق یحی سنوار 8بجے کا عبرانی خبر نامہ سنتے ہیں لیکن بجلی کی عدم دستیابی کے باعث موبائل فون کا استعمال نہیں کرتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی