امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے واقعے میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے ، ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ ملزم بھی شامل ہے، فائرنگ کا واقعہ پیچ ٹری سینٹر میں ایک فوڈ کورٹ کے اندر پیش آیا،اٹلانٹا پولیس کے بیان کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں افراد چوکس اور ہوش میں تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، شبہ ہے کہ اس نے ہی گولی چلائی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ شوٹر کو کس نے زخمی کیا اور وہ کیسے ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس، فائر ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران جگہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی