i بین اقوامی

امریکہ ، نوول کرونا وائرس سے 1 کروڑ 48 لاکھ بچے متاثرتازترین

October 05, 2022

امریکہ میں وبا کے آغاز سے اب تک 1 کروڑ 48 لاکھ بچے نوول کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال (اے اے پی) اور چلڈرن اسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران ان میں لگ بھگ 2 لاکھ 38 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ،جبکہ سال 2022 کے دوران 69 لاکھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔29 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 39 ہزار 200 بچے نوول کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔ یہ تعداد ملک میں انفیکشن کی رپورٹ شدہ مجموعی تعداد 15.2 فیصد کے مساوی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوول کرونا وائرس کے اندارج کردہ کیسز کی تعداد ممکنہ طور پر "کافی کم" رپورٹ ہوئی ہے۔امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا کہ نئی اقسام میں بیماری کی شدت اور ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے عمر کے اعتبار سے زیادہ سے زیادہ اعدادوشماراکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ وبا کے بچوں کی صحت پر اثرات فوری ہیں۔ اس بات کی اہمیت ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوان نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما پر دیرپا اثرات کی تشخیص اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی