i بین اقوامی

امریکہ نے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملنا یورپ کے لئے خطرناک قرار دیدیاتازترین

September 11, 2024

امریکہ نے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملنا یورپ کے لئے خطرناک قرار دیدیا،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ماسکو اور تہران کے درمیان بڑھتے ہوئے جنگی تعاون کے بارے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کا ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کرنا اور ان میزائلوں کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنا یورپی یونین کے لئے سخت خطرے کی گھنٹی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا نجی طور پر ان کے ملک نے ایران کو خبردار کر دیا ہے کہ جس طرح وہ روس کو بیلسٹک میزائل دے رہا ہے اس سے کشیدگی میں ڈرامائی اضافہ ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں مزید نئی پابندیاں بھی نافذ کی جا سکتی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اس وقت ایران سے بیلسٹک میزائل بحری جہازوں کے ذریعے حاصل کر رہا ہے اور امکان ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں انہیں استعمال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی