امریکہ نے غزہ کے نزدیک قائم کی گئی عارضی بند گاہ کے راستے دوبارہ سے امدادی کام کی بحالی شروع کر دی ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل امریکی حکام نے سمندر میں موسم کی خرابی کے پیش نظر دو روز قبل معطل کی تھی۔ اس سے پہلے اس بندر گاہ کو نصیرات آپریشن سے ایک دو روز پہلے بھی امدادی سامان کی ترسیل کے لیے بند کرنا پڑ گیا تھا۔ البتہ نصیرات آپریشن سے پہلے ہفتے کے روز اس بندرگاہ 492ٹن امدادی سامان ساحل پر اتارا گیا تھا۔ لیکن موسم خراب ہو جانے کے باعث اس سے امادی سامان کی آمدو رفت روک دی گئی تھی۔امریکی حکام نے کہا کہ اب حالات میں بہتری آگئی ہے، اس لیے امدادی سامان کی نقل وحمل شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی