امریکا میں صحت کے شعبے کے وفاقی ذمے داران کے مطابق "ای کولی" بیکٹریا کے سبب غذائی زہر خوانی کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 34 کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ یہ زہر خوانی میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں پر لگی پیاز کھانے سے ہوئی۔زہر خوانی کی حالتوں کا اندراج 14 ریاستوں میں ہوا ہے۔ کولوراڈو ریاست میں ایک متاثرہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔زہر خوانی کی حالتوں کا اندراج 12 ستمبر سے 21 اکتوبر کے درمیان ہوا۔ سب سے زیادہ حالتوں کا اندراج کولوراڈو(30 کیس) میں ہوا۔ اس کے بعد مونٹانا (19 کیس)، نبراسا (13 کیس) اور نیو میسیو (10 کیس) کا نمبر ہے۔ ان کے علاوہ میزوری، یوٹا، وائیومنگ، کنساس، مشی گن، نارتھ کیرولینا، اوریگون، واشنگٹن اور وسکونسن میں بھی زہر خوانی کی حالتیں سامنے آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی