سی این این اور قیصر فیملی فانڈیشن کے اشتراک سے کئے گئے ایک نئے سروے کے مطابق امریکی بالغان کی بھاری اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ امریکہ کو ذہنی صحت کا بحران درپیش ہے۔ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 9 امریکی بالغ افراد کے مطا بق انہیں اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ میں آج ذہنی صحت کا بحران ہے ۔ سروے رواں موسم گرما میں 2 ہزار امریکی بالغان کے قومی سطح پر حاصل کردہ نمونوں کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والوں کی اکثریت ادویات کے استعمال کی وبا کو بحران سمجھتی ہے، جبکہ نصف سے زائد نے بچوں اور نوعمر افراد میں ذہنی اور بالغان میں شدید ذہنی بیماری کو بحران قرار دیا ہے۔ ادویات کے زائد استعمال بارے امریکہ کے قومی ادارے کی ڈائریکٹر نورا وولکو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس نے متعدد سماجی تنا کو بڑھایا ہے ،اور اس سے دوا کے استعمال اور ذہنی بیماریوں دونوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی