امریکی صدر بائیڈن نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دائرہ کار میں زیر حراست 5امریکی شہریوں کی رہائی کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایران میں زیر حراست پانچ بے گناہ امریکی بالآخر وطن واپس آ رہے ہیں، وہ قطر، عمان، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سمیت اپنے شراکت داروں کے مشکور ہیں، جنہوں نے قیدیوں کی امریکہ واپسی میں مدد کی،انہوں نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے خلاف پابندیاں عائد کر نے کا اعلان بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی