i بین اقوامی

امریکہ کے ساتھ نیوکلئیرمعاہدے کے متن میں ابہام اور خلا کو قبول نہیں کریں گے، ایرانتازترین

September 05, 2022

ویانا مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر محمد مرندی نے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے تیار کیے گئے معاہدے کے متن میں ابہام اور خلا کو قبول نہیں کریں گے،مرندی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں معاہدے کے عمل کے بارے میں بیانمیں کہا کہ ایران صبر سے کام لے گا،براک اوباما کی قیادت میں امریکہ نے منظم طریقے سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی انتظامیہ نے معصوم شہریوں پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالا ہے،اس لیے ایران ابہام کو قبول نہیں کرتا یا متن میں فرق،موسم سرما قریب ہے اور یوروپ یونین کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی