امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے 14لاکھ شمالی کوریائی نوجوانوں نے فوج میں بھرتی کیلئے رجوع کرلیا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا ماحول بڑھ رہا ہے،شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے جنگ کیلئے 14لاکھ افراد نے فوج میں بھرتی ہونے کیلئے درخواستیں دیں ہیں ،شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر فوج میں بھرتی ہونے والے افراد کے ویڈیو مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، یاد رہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان نے اواخر ہفتہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف ممکنہ جوہری حملوں کی تیاریوں پر مبنی مشقوں کا مشاہدہ کیا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی