i بین اقوامی

امریکہ کے فضائی دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں مسلسل کمی کا انکشافتازترین

October 31, 2024

امریکہ کے 'فضائی دفاعی میزائل' کے ذخائر میں مسلسل کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔امریکہ 7 اکتوبر 2023 سے تاحال، اسرائیل کے دفاع کے زیرِ مقصد، فضائی دفاعی میزائلوں کا استعمال کر رہا ہے۔ یمنی حوثیوں کے حملوں کے مقابل بھی انہی میزائلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے لئے انٹرویو میں ایک امریکی شخصیت نے کہا ہے کہ امریکی فوج، فضائی دفاعی سٹموں کے ساتھ، اسرائیل کا دفاع کر رہی ہے جس کے باعث ملک کا میزائل اسٹاک کم ہو گیا ہے۔میزائل ذخائر میں کمی کے، خود امریکی دفاع کے لئے، پر خطر ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ وزارتِ دفاع 'پینٹاگون' کو ، خاص طور پر بحر الکاحل میں، امریکی فوج کے غیر محفوظ رہ جانے پر اندیشوں کا سامنا ہے۔ تاہم پینٹاگون نے قومی سلامتی کو وجہ دِکھا کر میزائل ذخائر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی