ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فیدان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے تاکہ غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے رک سکیں،ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے بلینکن کو غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال کے بارے میں بتایا، ترک وزیر خارجہ نے بلینکن پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور اس سے پہلے مکمل جنگ بندی کی جائے، تاکہ پائیدار امن کا رستہ کھلے اور دو ریاستی حل نکل سکے،عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ دہائیوں پرانے تنازعے کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے اور اسرائیل کے شدید ناقدین میں شامل ہوتے ہوئے مسلسل مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، ترکیہ اسرائیل کیحامی مغربی ملکوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی