i بین اقوامی

امریکہ' ہیوسٹن میں ایف بی آئی کا منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈائون، پاکستانیوں سمیت 45 افرادگرفتارتازترین

April 04, 2025

امریکی ریاست ہیوسٹن میں منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر کریک ڈائون کرتے ہوئے گھروں میں چھاپے مارے۔ایف بی آئی نے چھاپوں کے دوران 45 افرادگرفتار کیے جن میں سے زیادہ تر افراد پاکستانی نژاد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈائون میں ایف بی آئی کے 700 اہلکاروں نے حصہ لیا، گرفتار افراد میں 31 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی