i بین اقوامی

امریکہ بغیر سوچے سمجھے قدم نہ اٹھائے،اس کے بھیانک نتائج ہوں گے، روستازترین

June 04, 2024

ماسکو نے انتباہ کیا ہے کہ واشنگٹن بغیر سوچے سمجھے قدم نہ اٹھائے جس کے بھیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کیف کو امریکی ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی اجازت دینے پر ردعمل میں کہا کہ ہم امریکی منتظمین کو ان غلطیوں کے خلاف خبردار کرنا چاہتے ہیں جن کے ناقابل واپسی نتائج ہو سکتے ہیں۔ریابکوف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کچھ ناقابل فہم وجوہات کی بنا پر اسے موصول ہونے والے ردعمل کی سنگینی کو کم سمجھتی ہے۔ واضح رہے کہ 31مئی کوامریکی محکمہ خارجہ نے صدر جو بائیڈن کے یوکرین کی مسلح افواج کو جزوی طور پر روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی