امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے ہونے والی ہر 10 میں 4 اموات خودکشیاں تھیں۔ یہ تعداد 2014 کے بعد سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ این وائی یو لین گون ہیلتھ نے گزشتہ ہفتے 2014 سے 2020 تک 750 سے زائد امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے اموات کے تجزیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی شہروں میں آتشیں اسلحہ سے قتل کی شرح میں بھی تقریبا 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں اس دوران بے انتہا اضافہ ہوا۔ تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد بندوق کی ملکیت، عوامی مقامات پر آتشیں اسلحہ لے جانے پر پابندیوں میں برسوں کی نرمی اور وبا کے پہلے برس کے دوران بندوقوں کی فروخت میں تیزی سے اضافے کے نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔ ان نئے تجزیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آتشیں اسلحہ سے خودکشی اور قتل کے واقعات میں کن شہروں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور کن میں کمی واقع ہوئی۔ اس میں شہر کی سطح پر آتشیں اسلحہ سے قتل و خودکشی کی شرح بارے مکمل اعدادوشمار دیئے گئے ہیں جو اب عوامی سطح پر دستیاب ہیں۔ یہ این وائی یو لین گون ہیلتھ کے سٹی ہیلتھ ڈیش بورڈ اور آتشیں اسلحہ سے تشدد کی روک تھام بارے ملک کی سب سے بڑی تنظیم ایوری ٹان فارگن سیفٹی اسپورٹ فنڈ کی مشترکہ تحقیق کے نتائج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی