لبنان کے وزیر داخلہ بسام مولوی نے اسرائیل کی طرف سے وسیع پیمانے پر لبنان میں ہونے والے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ لبنان کا حشر غزہ جیسا نہیں ہوگا،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورا لبنان جنگ کی لپیٹ میں ہے اور شہریوں کو مل جل کراس مشکل سے نکلنا چاہیے،انہوں نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کے لیے کہہ رہے ہیں،لبنان کے وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملات مزید خراب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لبنان میں ہونیوالے حملے ہمہ گیر جنگ میں تبدیل نہیں ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی