i بین اقوامی

اماراتی صدر شیخ محمد نے بڑے بیٹے کو ابوظہبی کا ولی عہد نامزد کر دیاتازترین

March 30, 2023

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے بڑے بیٹے شیخ خالد کو امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کا ولی عہد نامزد کر دیا،شیخ محمد نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ اپنے بھائی شیخ منصور بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر بھی مقرر کیا ہے،نئے ولی عہد 41سالہ شیخ خالد پہلے ہی ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ہیں، انہوں نے امارات کے بہت بڑے حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہے،شیخ خالد متحدہ عرب امارات کی جینومکس کونسل، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کی ایگزیکٹو کمیٹی، اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل سمیت متعدد بورڈز کے چیئرمین ہیں، وہ شادی شدہ ہیں اور انکا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں،علاوہ ازیں شیخ طہنون جو متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر بھی ہیں اور ایک بڑی کاروباری سلطنت کو کنٹرول کرتے ہیں انہیں ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی