i بین اقوامی

اماراتی خلاباز نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ۖ کے مناظر خلا سے شیئر کردیےتازترین

April 19, 2023

متحدہ عرب امارات کے خلاباز کی جانب سے خلا سے سعودی عرب کی مقدس مساجد مسجدالحرام اور مسجدنبویۖ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں،پیر کو رمضان کی27ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر خلا سے اسلام کے مقدس ترین مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظیم الشان مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی روشن دکھائی دے رہی ہیں،خلاباز سلطان النیادی رواں ماہ 28اپریل کو طے شدہ سپیس واک پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات اور کسی بھی دوسرے عرب ملک کے لیے پہلا موقع ہوگا ، اس سے قبل امریکا، کینیڈا، روس اور فرانس سمیت صرف9دیگر ممالک نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے،امارتی خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کے ہمراہ 2مارچ کو کینیڈی سپیس سٹیشن سے خلا کا سفر شروع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی