i بین اقوامی

الجزائر،صحرا میں گم ہونے والے 14افراد پیاس کی شدت کے باعث ہلاکتازترین

July 09, 2024

الجزائر کے صحرا میں 12شامیوں سمیت 14افراد شدید پیاس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں،ریسکیو حکام کے مطابق الجزائر کے صحرا میں بیلکبور کے علاقے سے 14تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے 12شامی اور دو الجزائر کے باشندے ہیں، مرنے والوں کی لاشیں الیز ریاست کے عمر ادریس ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، لواحقین کو ہسپتال سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی،ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ مرنے والے تمام مرد ہیں اور ان میں 16سال سے کم عمر کے بچے اور ایک ہی خاندان کے رشتہ دار شامل ہیں، ان میں سے 5کا تعلق حلب شہر، 3کا تعلق رقہ ، 3کا الحسکہ اور ایک دمشق سے تھا،امدادی کارکنوں کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو کلپس میں ہلاک شدگان کی لاشیں ایک فور وہیل ڈرائیو کار کے آگے ریت پر بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت کی وجہ وسیع صحرا میں گم ہونے کے بعد پیاس لگنے سے ہوئی۔واضح رہے الجزائر بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کیلئے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، حالیہ برسوں میں درجنوں شامی شہری شمالی افریقی ممالک کے ساحلوں سے ہوتے ہوئے یورپی براعظم پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی