عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ انتخابات جیت کر الجزائر کے صدر بن گئے،آزاد قومی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ صدر عبدالمجید تبون نے 94.65فیصد ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری صدارتی مدت جیت لی، الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد شرفی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ تبون نے 50لاکھ 329ہزار 253ووٹ حاصل کئے،الیکشن کمیشن کے سربراہ کے مطابق دوسرے امیدوار اور سوسائٹی فار پیس تحریک کے سربراہ عبد العالی حسانی شریف نے ایک لاکھ 78ہزار 797ووٹ یعنی صرف 3.17فیصد ووٹ حاصل کئے،انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ سوشلسٹ فورسز فرنٹ کے فرسٹ سیکرٹری اور تیسرے صدارتی امیدوار یوسف اوشیش نے ایک لاکھ 22ہزار 146ووٹ یعنی 2.16فیصد ووٹ حاصل کئے، انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے شفاف انتخابات کے حصول کے لئے بڑی احتیاط سے کام کیا ہے اور تمام امیدواروں کے درمیان منصفانہ مقابلے کو یقینی بنایا ہے،واضح رہے کہ امیدوارعبدالعالی حسانی شریف نے انتخابی عمل پر تنقید کی تھی اور نتائج میں مبالغہ آرائی کے علاوہ خلاف ورزیوں اور دبا کی موجودگی کی بات کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی