i بین اقوامی

الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس،ٹرمپ نے عدالت میں بے قصور ہونے کی درخواست جمع کرا دیتازترین

September 01, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020کے صدارتی انتخابی نتائج بدلنے کے مقدمے میں جارجیا کی عدالت میں بے قصور ہونے کی درخواست جمع کرادی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اگلے ہفتے فلٹن کائونٹی کورٹ میں الزامات کا سامنا کرنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوں گے،فلٹن کائونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ پر دھوکا دہی سمیت 13سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، ٹرمپ پر الیکشن فراڈ، بزنس فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں اب تک 4 فرد جرم عائد ہوچکی ہیں،ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی