بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے خلاف مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سازشوں اور بندوق کی نوک پر منعقد ہونے والے انتخابات ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں،کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی طرح کے الیکشن آزادی اور حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے 90میں سے 24حلقوں پر پولنگ ہوئی، انتخابات کے دوران بھی بھارتی فوج نے سری نگر کو فوجی قلعے میں تبدیل کر کے رکھا ہوا ہے،کشمیرمیڈیا کے مطابق وادی میں جگہ جگہ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی کا عمل جاری رہا اور کشمیری رہنمائوں نے مودی کے انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کیا،کشمیری رہنمائوں نے انتخابات کو بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو جائز قرار دینے کی چال قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی