چین سے ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے لوگوں کو اب اٹلی کے لومبارڈی کے علاقے میں نوول کرونا وائرس انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔لومبارڈی کے فلاحی مشیر گائیڈو برٹولاسو نے یہ اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ دو ماہ تک جاری رہنے والی پالیسی بدھ کے روز سے ختم کردی گئی ہے۔یہ اعلان پلازو ڈیلی سائنٹیلی میں خطے کے نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے مرکزی سینٹر کے بند ہونے کے ساتھ ہی ہوا ہے۔ یہ مرکز 674 دنوں سے فعال تھا اور اس نے نوول کرونا وائرس ویکسین کی 24 لاکھ خوراکیں دی تھیں۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹولاسونے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران کئے جانے والے چیک اب ضروری نہیں ہیں۔اٹلی نے دسمبر کے آخر میں چین میں نوول کرونا وائرس انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے ٹیسٹنگ نظام متعارف کرایا تھا۔ ان پابندیوں کو جنوری کے آخر میں نرم کرتے ہوئے صوابدیدی معائنے میں بدل دیا گیا تھا۔لومبارڈی اٹلی کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے اور ملک کے مالیاتی اور فیشن کے دارالحکومت میلان کا گھر ہے۔ یہ چینی سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی