i بین اقوامی

اہل غزہ کی امداد کے لیے قطری ہلال احمر اور' انروا' کے درمیان معاہدہ طے پا گیاتازترین

September 09, 2024

اقوام متحدہ کے ادارے ' انروا' اور قطر ی ہلال احمر کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ، یہ معاہدہ غزہ کے ان فلسطینیوں سے متعلق ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں پھنس کر رہ گئے ہیں، معاہدے کے تحت قطری ہلال احمر تقریبا 4400کی تعداد میں مقبوضہ مغربی کنارے میں پھنس کر رہ گئے غزہ کے رہنے والے مزدوروں اور مریضوں کے لیے ساڑھے چار ملین ڈالر کی رقم دے گا، یہ رقم ان فلسطینیوں پر خرچ کی جائے گی جو سات اکتوبر 2023سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کی وجہ سے آج تک مغربی کنارے سے غزہ واپس نہیں جا سکے ،رپورٹ کے مطابق انرواکے سربراہ لازا رینی نے بتایا ہے کہ ہزاروں فلسطینی پناہ گزہن مغربی کنارے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ جو لوگ سات اکتوبر سے پہلے غزہ سے مغربی کنارے میں کسی بھی ضرورت زندگی کے لیے بشمول علاج و صحت، تعلیم و روزگار کے آئے تھے وہ واپس غزہ نہیں جا سکے ۔ اسی طرح غزہ کے فلسطینیوں کو سات اکتوبر سے غزہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہر طرف اسرائیلی فوج مسلح ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی