اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے ہفتے کے روز ایتھوپیا کے ٹائیگرے علاقے میںایک بچوں کے پری سکول( کنڈرگارٹن) کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کی مذمت کی ہے، جس میں دو بچوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے تھے۔ عرب نیوز کے مطابق، جمعہ کو ٹائیگرے کے علاقہ میں واقع بچوں کے اسکول پر ہونے والے فضائی حملہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان پانچ ماہ جنگ بندی کے خاتمہ کا معاہدہ ہونے کے چند دن بعد ہی ہو گیا ہے۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ٹویٹر پر کہا ہے یونیسیف فضائی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،ٹائیگری پیپلز لبریشن فرنٹ جن کا شمالی علاقے پر کنٹرول ہے نے دعوی کیا ہے کہ فضائی حملے نے بچوں کے پری اسکول منہدم کر دیا اور ایک شہری رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس دعوے کی حکومت نے تردید کر دی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی