i بین اقوامی

اقوام متحدہ میں بائیڈن کی تقریر مایوس کن تھی، ہماری نجات کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کر سکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجودتازترین

September 25, 2024

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے،نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا تاہم میں پھربھی پر امید ہوں کہ امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطی میں صورتحال بدل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری نجات کیلئے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کر سکتا، ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہے،لبنانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اس کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی