i بین اقوامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت پورے بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،فرانستازترین

September 25, 2024

فرانس کے وزیر برائے یورپی و خارجہ امور جین نوئل بیروٹ نے کہا ہے کہ زیادہ نمائندگی پر مبنی اور اجتماعی طور پر زیادہ موثر بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت پورے بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،بیروٹ نے امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل تقریبا 130حکومتی سربراہوں کی شرکت سے اوربین الاقوامی تنظیموں کی تجدید کے ایجنڈے سے منعقدہ 'اقوام متحدہ کا مستقبل' نامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بہت سے ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی تعاون اور پائیدار ترقی پر مبنی بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی خواہش مند ہیں لہذا "عالمی انتظامیہ کا زیادہ نمائندگی پر مبنی ہونا اور اجتماعی طور پر زیادہ موثر ہونا ضروری ہے ،بیروٹ نے کہاکہ بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل اور عارضی بنیادوں پر ممبر ممالک کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور افریقہ کی موجودگی کو بھی تقویت دی جانی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی