i بین اقوامی

اقوام متحدہ کا لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکوں پر تشویش کا اظہارتازترین

September 18, 2024

اقوام متحدہ نے بھی لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکوں پر تشویش کا اظہار کردیا،اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کی پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے، لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے، ایران نے بھی لبنان میں پیجر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے نسل کشی اور دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا تھا،ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسی کارروائی جنگی اخلاقیات اور عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،حماس کی جانب سے بھی لبنان می پیجر حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈالتے ہوئے شدید مذمت کی گئی،واضح رہے کہ پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 9افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 200زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی