اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن و سلامتی کے لئے کثیر الجہتی کوششوں بارے اپنی نقطہ نگاہ بیان کرتے ہوئے امن کے لئے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان " امن کے لئے ایک نیا ایجنڈا" ہے۔ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو پالیسی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے بعد کا دور ختم ہوگیا اور اب ہم ایک نئے عالمی نظام اور کثیر قطبی دنیا کی سمت گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیا دور پہلے ہی جغرافیائی سیاسی خلفشار اور طاقتوں کے درمیان مقابلے میں دہائیوں کی بلند ترین سطح کو چھورہا ہے۔ کئی رکن ممالک اس بارے شکوک و شبہات کا شکارہیں کہ یہ کثیرالجہتی نظام ان کے لئے مفید ہوگا یا نہیں۔ نئی پالیسی میں بڑے پیمانے پر سفارشات اور عزائم کو پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد امن کے لئے زیادہ مثر اور کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہے کیونکہ دنیا کو درپیش بہت سے مسائل ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ انتونیو گوتریس نے اولین ترجیح کا ذکرکرتے ہوئے اسٹریٹجک خطرات اور جغرافیائی سیاسی تقسیم سے نمٹنے اور عالمی سطح پر اس کی روک تھام بارے مضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا دوبارہ عزم کرتے ہوئے ان کا استعمال اور پھیلا روکنے کے لئے عالمی اصول مضبوط بنائیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی