اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنیوا میں ہونے والیاقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ بھارت سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں مداخلت کررہا ہے۔مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرین نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی