i بین اقوامی

ڈھاکا،حسینہ دور میں قرآن پر پابندی لگانے والے ڈین کو طلبا نے تلاوت سنادیتازترین

August 20, 2024

ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا نے تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کے دفتر میں پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے یونیورسٹی طلبا پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی،ڈھاکا یونیورسٹی میں قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے والے ڈین کو طلبا نے گھیر کر آفس میں تلاوت کی ،ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفی لے لیا،رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی،طلبا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی